اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ملکی مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں بڑی کمی

08 Nov 2024
08 Nov 2024

(ویب ڈیسک) مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے خوشخبری آگئی ، عالمی مارکیٹ میں دالوں کے قیمتیں کم ہونے سے ہول سیل بازار میں بھی دالوں کی قیمتیں گر گئیں۔

چیئرمین ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن عبدالروف ابراہیم کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں 100 ڈالر فی ٹن سے زائد کمی ہوئی ہے، 860 ڈالر فی ٹن کی قیمت کم ہوکر 750 ڈالر فی ٹن سے بھی نیچے آگئی ہے، ستمبر سے اب تک کالا چنے کی قیمت میں 50 روپے کلو کی کمی آگئی ہے، رواں ماہ اور اگلے ماہ دالوں کے چھ جہاز لگ رہے ہیں جس کے بعد قیمت کے 250 روپے تک گرنے کے قوی امکانات ہیں۔

 چیئرمین ہول سیل گروسز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ بھارت اورسری لنکا کی عالمی مارکیٹ سے خریداری بند کرنے کی وجہ سے عالمی بازار میں ریٹ کم ہوئے ہیں ، ریجن میں پاکستان واحد ملک ہے جو دالوں کی خریداری کر رہا ہے، ضلعی حکام ریٹیل کی سطح پردالوں کی قیمتیں کم ہونے کا فائدہ عام صارف کو پہنچائیں۔

عبدالرؤف ابراہیم نے مقامی امپورٹرز سے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی بازار کم ہونے سے مقامی امپورٹرز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے ، 400 روپے فی کلو چنے کی دال 360 روپے ،جبکہ اگلے مہینے تک 300 روپے تک دستیاب ہوگی ، ماش کی دال 500 روپے کلو سے کم ہوکر 425 روپے فی کلو میں دستیاب ہے، کابلی چنا اول 400 روپے سے کم ہوکر 355 روپے کلوہوگیا ہے، کابلی چناچھوٹا 320 روپے سے کم ہوکر295 روپے کلوہوگیا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے