07 Nov 2024
(لاہور نیوز) وزیر تجارت جام کمال خان کی قیادت میں برآمدات میں بڑی پیش رفت، پاکستان سے سائیڈر شہد کی پہلی کھیپ ملائیشیا روانہ ہو گئی۔
جام کمال خان کی حکمت عملی سے برآمدات میں تاریخی سنگ میل، پاکستانی زرعی مصنوعات کی عالمی مارکیٹ میں پہچان، سائیڈر شہد کی برآمد کا کامیاب آغاز ہوگیا، خیبر پختونخوا سے ملائیشیا کے لیے شہد کی پہلی کھیپ روانہ کر دی گئی۔
پاکستان سے سائیڈر شہد کی پہلی برآمد دو طرفہ تجارت میں نیا باب ہے، جام کمال خان کی جامع حکمت عملی نے عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی رسائی کو یقینی بنایا۔
ملائیشیا کے تجارتی حلقوں میں پاکستانی سائیڈر شہد کو پذیرائی ملی ہے، تجارتی تعلقات میں مزید بہتری کی توقع ہے، پاکستانی زرعی وسائل کی عکاسی، سائیڈر شہد کی برآمد نے ملائیشیا سے تعلقات کو مزید مضبوط کیا۔