(ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی جانب سے ماہرہ خان کو فالو کرنے سے متعلق سوشل میڈیا پر تبصروں کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
رپورٹ کےمطابق مقبول ترین ڈارمہ سیریل کبھی میں کبھی تم میں ہانیہ عامر فہد مصطفیٰ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں جبکہ ان دونوں ورسٹائل اداکاروں کی جوڑی کو خوب پذیرائی ملی۔کبھی میں کبھی تم نے اس قدر شہرت پائی کے اسکی آخری قسط کو سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا جو آج 5 نومبر کو ملک بھر میں ہاؤس فل چل رہا ہے اور اس کے تمام ٹکٹس ایڈوانس بک ہوچکے ہیں۔
ہانیہ اس ڈرامے کی آخری قسط کی ریلیز سے قبل ہی کینیڈا روانہ ہوگئی ہیں جہاں انہوں نے ڈرامے سے متعلق انٹرویو دیا ہے جو سوشل میڈیا پر خواب وائرل ہو رہا ہے۔اس انٹرویو میں ہانیہ مداحوں کے مختلف سوالات کے جواب دے رہی ہیں اور انہیں بتاتی نظر آرہی ہیں کہ آخر شرجینا مصطفیٰ سے کیوں ناراض ہوتی ہے؟
اس ویڈیو کلپ میں ہانیہ کو بےحد پرجوش انداز میں مداحوں اور پروگرام کے میزبان سے بات کرتے دیکھا گیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ ہانیہ ماہرہ خان بننے کی کوشش کر رہی ہیں اور انہیں کاپی کر رہی ہیں۔اس انٹرویو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ ’یہ 150 فیصد ماہرہ خان کو کاپی کر رہی ہیں‘ جبکہ چند صارفین نے ہانیہ عامر کو کیوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ ہانیہ کا اپنا اسٹائل ہے لوگ ان سے جل رہے ہیں‘۔