06 Nov 2024
(ویب ڈیسک)ڈرامہ سیریل کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط میں شرجینا اور مصطفیٰ نے مداحوں کی خواہش کو پورا کردیا۔
مقبول ترین پاکستانی ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کے خوبصورت اختتام کو شائقین نے کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا ہے۔ انہیں شرجینا اور مصطفیٰ کے درمیان جذباتی گفتگو بہت پسند آئی، جس کے دوران انہوں نے تمام غلط فہمیوں اور انا کے مسائل کو دور کیا اور ڈرامے کے اختتام میں ایک ہوگئے۔
مداحوں کے مطابق یہ رواں سال کا سب سے بہترین ڈرامہ ہے جس میں حقیقی زندگی اور سادہ کہانی دکھائی گئی ہے۔مداحوں کی جانب سے پوری کاسٹ سے محبت کا اظہار کیا جارہا ہے، بہت سے لوگ شرجینا اور مصطفیٰ کو بہترین اختتام دینے پر ان کا شکریہ بھی ادا کر رہے ہیں کیوں کہ وہ ایسی ہی ’ہیپی اینڈنگ‘ دیکھنا چاہتے تھے۔