اپ ڈیٹس
  • 323.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان اور ایران کا توانائی و تجارت میں تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان اور ایران نے توانائی اور تجارت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے دفتر خارجہ کا دورہ کیا جہاں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات کی،دونوں وزرائے خارجہ نے دیرینہ تعلقات کے پس منظر میں تجارت، توانائی اور بارڈر مینجمنٹ کے ذریعے دو طرفہ روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔

ملاقات کے دوران پاک ایران وزرائے خارجہ نے تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پاک ایران وزرائے خارجہ نے فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے