اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے گھنے بالوں کا راز بتا دیا

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ نعیمہ بٹ اپنے لمبے بالوں کی وجہ سے سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں اور اب انہوں نے اپنے لمبے ،گھنے بالوں کا راز بھی شیئر کر دیا ۔

حال ہی میں اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں میزبان نے اداکارہ سے لمبے بالوں کا راز پوچھا۔

اس پر نعیمہ بٹ نے اپنے لمبے بالوں کو اللہ کی طرف سے تحفہ قرار دیا اور بتایا کہ بالوں کا تعلق خاندان سے بھی جڑا ہوتا ہے، جینز میں ہونے کے سبب بال اچھے ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ اچھی خوراک، زیادہ پانی پینے، وٹامنز کا استعمال اور بالوں کی دیکھ بھال بھی بال لمبے اور گھنے ہونے کی وجہ بنتے ہیں۔

میزبان نے ایک اور سوال پوچھا کہ کیا بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے پر بال کٹوادیں گی؟ اس کے جواب میں نعیمہ بٹ نے کہا کہ شاہ رخ خان کیلئے تھوڑے سے بال کٹوا سکتی ہوں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ انڈسٹری میں ان کے بالوں کی وجہ سے بہت مسائل ہیں، سٹائلنگ کی وجہ سے بال کاٹنے کا کہا جاتا ہے لیکن وہ ایسی باتوں پر کان نہیں دھرتیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے