اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

معروف ہدایتکار شباب کیرانوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) معروف فلمساز اور ہدایت کار شباب کیرانوی کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بِیت گئے۔

1925ء میں بھارتی ریاست اترپردیش میں پیدا ہونے والے معروف فلم ساز اور ہدایت کار شباب کیرانوی کا اصل نام حافظ نذیر احمد تھا، شباب کیرانوی کو سماجی موضوعات پر فلمیں بنانے میں ملکہ حاصل تھا، بطور فلمساز ان کی پہلی فلم ’’جلن‘‘ تھی، ان کی نمایاں فلموں میں ’’ٹھنڈی سڑک‘‘، ’’گلبدن‘‘، ’’چودھری‘‘، ’’تیس مار خان‘‘، ’’سجن بیلی‘‘، ’’شمع محبت‘‘ اور ’’سہیلی‘‘ شامل ہیں۔

فلم ’’ثریا‘‘ سے شباب کیرانوی نے ہدایت کاری کا آغاز کیا، سپرہٹ فلم ’’مہتاب‘‘ سے انہیں بریک تھرو ملا اور پھر فلموں کی پے در پے کامیابیوں سے قدرت ایسی مہربان ہوئی کہ ایک فلم سٹوڈیو کے مالک بن گئے۔

بطور ہدایتکار شباب کیرانوی کی کامیاب اور گھریلو موضوعات پر بنی فلموں کی ایک لمبی فہرست ہے، ان فلموں میں ’’ماں کے آنسو’’، ’’نوکر‘‘، ’’شمع‘‘، ’’انسانیت‘‘، ’’من کی جیت‘‘ اور ’’میرانام ہے محبت‘‘ بھی شامل ہیں، بطور نغمہ نگار شباب کیرانوی نے فلموں کے ذریعے بے شمار سپر ہٹ گیت شائقین موسیقی کو دیئے، ان کی نغماتی فلم آئینہ اور صورت نے کامیابی کے اگلے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

شباب کیرانوی کو بہترین ہدایت کاری پر 2 بار نگار ایوارڈ سے نوازا گیا، معروف فلمساز کی طبیعت پر شعر وادب کے گہرے اثرات تھے ان کے ادبی 2 شعری مجموعے اور درجن کے قریب ناول منظر پر آئے۔

ہدایت کار شباب کیرانوی 5 نومبر 1982 کو انتقال کر گئے اور لاہور میں شباب فلم سٹوڈیوز کے احاطے میں ہی آسودۂ خاک ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے