(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ انہیں شوبز میں جب پہلی بار دھوکا دیا گیا تو اس کے بعد میں تمام معاہدے تحریری طور پر کرتی ہوں۔
نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ مہوش حیات نے شرکت کی اور اپنے کیریئر سے متعلق باتیں شیئر کیں۔
شوبز فیلڈ میں ہونے والی دھوکہ دہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں مہوش حیات نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں ایک ڈرامے کی شوٹنگ پر جاکر معلوم ہوا کہ اس کا سکرپٹ ہی بدل گیا اور جو میرا کردار تھا وہ بھی نہیں رہا، جس پر میں نے احتجاجاً کام نہیں کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اس دن کے بعد سے میں نے سیکھا کہ کوئی بھی کام تحریری معاہدے کے بغیر نہیں کرنا چاہیے، اس کے علاوہ میں خود تمام معاملات کا بغور جائزہ لیتی ہوں، ویسے بھی وہ تجربہ میرے لیے اچھا رہا۔
مہوش حیات نے بتایا کہ میں نے اپنے کیریئر کا آغاز ایک ایڈ سے کیا تھا اور جو پہلا چیک ملا اسے اپنی والدہ کو دیا یہ چیک ملنے پر مجھے بےحد خوشی محسوس ہورہی تھی۔
ان کا کہنا تھا کہ میری کوشش رہی ہے کہ میں چیلنجنگ کردار ادا کروں اور میرا کام پچھلے کردار سے مختلف ہو میں ہر کردار قبول کرنے سے پہلے کہانی سکرپٹ اور ڈائریکٹر کے بارے میں جاننا چاہتی ہوں۔