اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سروسز چیفس کی مدت 5 سال، قائم مقام صدر کے دستخط سے تمام بلز قانون بن گئے

05 Nov 2024
05 Nov 2024

(لاہور نیوز) سروسز چیفس کی مدت 5سال ہو گی، قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے پاس کردہ تمام بلز پر دستخط کر دیئے۔

قائم مقام صدر مملکت یوسف رضا گیلانی نے آرمی ایکٹ ترمیمی بل، نیوی ایکٹ ترمیمی بل، ایئر فورس ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کر دیئے۔

قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی نے پریکٹس اینڈ پروسیجر بل پر دستخط کر دیئے، قائم مقام صدر نے سپریم کورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد میں اضافے کے بلز پر بھی دستخط کئے، قائم مقام صدر کے دستخط کے بعد تمام چھ بلز قانون بن گئے۔

خیال رہے کہ قومی اسمبلی نے آرمی ایکٹ اور ججز ایکٹ میں ترمیم کے بل منظور کئے تھے، آرمی، نیول اور ایئر فورس ایکٹ میں ترمیم کے مطابق سروسز چیفس کے عہدے کی مدت اب تین سے بڑھا کر پانچ سال کردی گئی۔

قومی اسمبلی نے سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 34 کرنے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی تعداد 9 سے 12 کرنے کا بل کثرت رائے سے منظور کیا تھا، قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی یہ بلز منظور کرلیے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے