04 Nov 2024
(لاہور نیوز) اداکارہ نرگس کے والد کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔
والد کی طبیعت کا سن کر اداکارہ نرگس بھی ہسپتال پہنچ گئیں، بیٹی کی ٹینشن لینے کے باعث والد ادریس بھٹی کی طبیعت اچانک خراب ہوئی جو مقامی ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔
اداکارہ نرگس کا کہنا ہے کہ والد کو اپنے حالات کے حوالے سے مطلع نہیں کیا تھا، سوشل میڈیا پر میرے حوالے سے خبریں دیکھ کر والد کی یہ حالت ہوئی۔