(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف شعیب شاہین نے کہا ہے کہ انشااللہ! ہماری احتجاجی تحریک میں پوری قوم نکلے گی۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹونائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ حکومتی اتحادی کہتے تھے 25 اکتوبر سے پہلے ترمیم ضروری ہے، حکومت کا ترمیم لانے کا مقصد منصورعلی شاہ کوہٹانا اور آئینی بینچ بنانا تھا۔
انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم آزاد عدلیہ پربہت بڑا حملہ ہے، رات کی تاریکی میں ترمیم کرائی گئیں، نچلی عدالتوں میں ہزاروں کیسز، وہاں ججزکی تعداد نہیں بڑھا رہے، حکومت اپنے من پسند ججزلانا چاہتی ہے، حکومت کا مقصد خود آئینی بینچز بنانا ہے۔
شعیب شاہین کا کہنا تھا کہ قاضی فائز عیسیٰ کے بعد ہمیں انصاف کی امید ہے، سپریم کورٹ بار کےصدر کی کوئی حیثیت نہیں ہے، تمام بار ایسوسی ایشنز نے وکلا تحریک چلانےکا اعلان کیا ہے، رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے تحریک میں شامل ہونے کی درخواست کریں گے، انشااللہ! پوری قوم احتجاجی تحریک میں نکلے گی۔