اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وفاقی حکومت کی جانب سے بچت اسکیموں کے سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے قومی بچت اسکیموں کے مختلف سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 3.6 فیصد تک کی کمی کردی،جس کا اطلاق 4 نومبر کو ہوجائے گا۔

محکمہ قومی بچت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے لیے اعلان کردہ نئی شرح منافع کے مطابق قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرح پر تمام زمروں میں نظر ثانی کی گئی ہے تاہم پنشنرز، شہدا اور بیواؤں کے لیے بہبود اسکیم میں معمولی کمی کی گئی ہے۔حکومت کی جانب سے سب سے زیادہ کمی اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس (ایس ایس سی) کی شرح منافع میں کی گئی ہے اور اسپیشل سیونگ سرٹیفیکٹس کے لیے شرح منافع 15.20 فیصد سے کم کرکے 11.60 فیصد کر دیا گیا ہے۔

اسی طرح اسپیشل سیونگز اکاؤنٹس (ایس ایس اے) پر بھی 220 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے منافع کی شرح 15.20 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ (آر آئی سی) میں 60 بیسس پوائنٹس کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ان سرٹیفکیٹس منافع کی شرح 12.72 سے کم کرکے 12.12 فیصد کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں اسلامی اکاؤنٹس کے لیے بھی منافع کی شرح کم کردی گئی ہے، سروا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ (ایس آئی ایس اے) اور سروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ (ایس آئی ٹی اے) پر منافع 309 بیسس پوائنٹس کمی کے ساتھ 14.25 فیصد سے کم کرکے 11.16 فیصد کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قومی بچت کے مطابق شہدا فیملی ویلفیئر اکاؤنٹ، پنشنرز بینیفٹ اکاؤنٹ اور بہبود سیونگ سرٹیفکیٹ جیسے فلاحی اکاؤنٹس کےلیے شرح منافع میں 24 بیسس پوائنٹس کی معمولی کمی کی گئی ہے اور ان اکاؤنٹس پر منافع کی شرح 14.16 سے کم کرکے 13.92 فیصد کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے