اپ ڈیٹس
  • 322.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مریم نواز سے اطالوی سفیر کی ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری پر اتفاق

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے اٹلی کی سفیر ماریلنا ارمیلن نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے اٹلی کو چکوال میں زیتون کی کاشت مزید بڑھانے کی پیش کش کی، ملاقات کے دوران پنجاب میں لائیو سٹاک اور ڈیری پراجیکٹ میں اٹالین انویسٹمنٹ پر اتفاق ہوا، اطالوی سفیر  نے پنجاب میں عوامی فلاحی پراجیکٹس کو متاثر کن قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان سیاحت، ٹیکسٹائل، لیدر، ماربل، کارپٹس اور دیگر شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ تجارتی اور ثقافتی وفود کے تبادلوں کے حوالے سے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی، اٹلی کی سفیر ماریلنا ارمیلن لاہوریوں کی زندہ دلی اور میزبانی کی بھی معترف نکلیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور اٹلی کے باہمی ربط کو سود مند معاشی تعلقات میں تبدیل کیا جائے، اطالوی سرمایہ کار پنجاب آئیں انہیں ہر ممکن سہولت دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت اٹلی کے ساتھ مختلف شعبوں میں مزید اشتراک بڑھانا چاہتی ہے، تجارت بڑھانے کے لئے ورک ویزا میں آسانی اور ٹریڈ کمیشن کا فعال کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

اطالوی سفیر ماریلنا ارمیلن نے کہا کہ پاکستان خاص طور پر لاہور آنا بہت اچھا لگا، منفی امیج کے جھوٹے پراپیگنڈے کے بالکل برعکس پاکستان شاندار ملک ہے، باہمی تجارت بڑھانے کے لئے ٹریڈ کمیشن نے کام کا آغاز کر دیا ہے، ورک ویزا میں آسانی لانے کے لئے اقدامات کر رہے ہیں، ثقافت، سیاحت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے