اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی کشمکش کا شکار، ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ

02 Nov 2024
02 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف احتجاج کے معاملات پر کشمکش کا شکار ہے جس کے باعث پی ٹی آئی نے ملک بھر میں احتجاج کا فیصلہ منسوخ کر دیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق اعلان کردہ تمام جلسے اور احتجاجی مظاہرے منسوخ کیے جانے کا امکان ہے، 8 تاریخ کو پشاور میں ہونے والا جلسہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے جبکہ گرفتاریوں اور دیگرمسائل سے بچنے کے لیے نئی حکمت عملی اختیار کی جائیگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جلسے کی جگہ صوابی کے مقام پر احتجاجی دھرنا دیا جائے گا، دھرنا کم سے کم تین روز تک جاری رہے گا، دھرنے میں ملک بھر سے ورکرز اور رہنما شرکت کریں گے، دھرنے سے ہر روز مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے۔

پارٹی رہنماؤں نے تصدیق کی ہے کہ دھرنے کے لئے انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے، دھرنے کے لئے 10 تاریخ کے بعد کسی موزوں دن کا انتخاب کیا جائے گا، دھرنا صوابی قیام و طعام کے مقام پر دیا جائے گا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے