اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت ڈھٹائی سے پی ٹی آئی کے منصوبوں کو لیکر چل رہی ہے: احمد خان بھچر

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر نے کہا ہے کہ حکومت بڑی ڈھٹائی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے منصوبوں کو لے کر چل رہی ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں حکومتی کارکردگی کی قلعی کھل گئی، ہمارے تین سالہ دور میں انہوں نے ہم پر بہت تنقید کی، کٹے، وچھے اور گائے پر ان کی پریس کانفرنسز نہیں رکتی تھیں، آج یہ کسی اور جماعت کے منصوبوں کو سبوتاژ کر کے اپنے ساتھ لیکر چل رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ حکومت بتائے آپ ان اشتہاروں کیلئے کتنا پیسہ دے رہے ہیں؟ وزیر اعلیٰ کہتی ہیں میں نیا ویژن اور پنجاب لے کر آرہی ہوں، یہ بڑی ڈھٹائی کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کے منصوبوں کو لیکر چل رہے ہیں، ہم  نے بی آئی ایس پی کا نام تبدیل نہیں کیا، ریسکیو 1122چودھری پرویز الہٰی نے منصوبہ بنایا، اس کا کریڈٹ تو کسی نے نہیں لیا۔

ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ جو آپ نے سموگ کیلئے 10 ارب روپے رکھے ہیں وہ کہاں گئے؟ آپ ریسٹورنٹس کو ریلیف دے رہے ہیں لیکن جو غریب رات کو باہر سڑکوں پر باربی کیو لگاتے ہیں ان کو بند کر رہے ہیں، کنسٹرکشن بند ہونے کا یہ مطلب ہے کہ بیروزگاری بڑھے گی۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کورونا میں بھی مزدور کی مزدوری بند نہیں کی تھی، ان کی پولیس صرف ایک کام پر لگی ہوئی ہے، ہماری پارٹی کے کارکنوں کو پکڑا جا رہا ہے۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے