اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی یکجا، 8نومبر کو احتجاج تحریک فائنل ہے: رؤف حسن

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبرکی احتجاجی تحریک فائنل ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’ٹو نائٹ ود ثمر عباس‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن کا کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے دوران لوگوں سےزبردستی ووٹ لیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پوری پارٹی یکجا ہے، آٹھ نومبر سے ہماری احتجاجی تحریک شروع ہو گی، جلسہ پشاور نہیں اب صوابی میں ہو گا، احتجاجی تحریک کا مقصد بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہے، ہم  نے پرامن عوامی تحریک شروع کرنی ہے۔

رؤف حسن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کےخلاف جعلی مقدمات بنائے گئے ہیں، آئین وقانون کےمطابق جدوجہد کر کے عمران خان کو باہر نکالنا ہے، قاضی فائز عیسیٰ کے بعد عدلیہ میں تبدیلی آئی ہے، اب فیصلے انصاف کے مطابق ہوں گے۔

رہنما تحریک انصاف کا مزید کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے رابطوں کو بڑھائیں گے، شیر افضل مروت نے ایسی گفتگو پہلی دفعہ نہیں کی، شیر افضل مروت کی گفتگو پر بات نہیں کروں گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے