01 Nov 2024
(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی اس وقت زمان پارک میں رہائش پذیر ہیں، ان کے قیام میں مزید توسیع ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی مزید 2 سے 3 روز زمان پارک میں قیام کریں گی، بشریٰ بی بی نے گزشتہ روز ڈینٹسٹ سے چیک کروایا تھا، معالج کے کہنے پر بشریٰ بی بی نے لاہور میں قیام بڑھایا ہے۔
بشریٰ بی بی کی اس دوران کسی پارٹی رہنما سے ملاقات شیڈول نہیں ہے، بشریٰ بی بی مختصر قیام کے بعد واپس خیبرپختونخوا روانہ ہوجائیں گی۔