اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ملکی سسٹم ہمارے ورکرز کو خوفزدہ کرتے بے نقاب ہو گیا: گنڈا پور

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ملکی سسٹم ہمارے ورکرز کو خوفزدہ کرنے کی کوشش میں بے نقاب ہو گا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ ہمارے بہت سارے ورکرز گرفتار کر لیے گئے تھے جبکہ ہم پرامن تھے، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، ہم پر فسطائیت اور شیلنگ کی گئی، ربڑ بلٹ اور ہر طرح کے حربے ہم پر استعمال کیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز نے بھی بھرپور مقابلہ کیا، ہمارے سرکاری لوگ جو ڈیوٹی کررہے تھے انہوں نے بھی بھرپور ساتھ دیا، ہمارے 99فیصد گرفتار ورکرز رہا ہو گئے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ جو سرکاری لوگ رہ گئے ہیں ان کی 5تاریخ کو پیشی ہے ، وہ بھی رہا ہوجائیں گے، حکومت نے اوچھے ہتھکنڈے اختیار کرکے ایک سے دوسرے تھانے میں پرچے دیئے۔

علی امین گنڈاپورکا مزید کہنا تھا کہ لوگوں کو تنگ کیا جارہا ہے، 9 مئی سے لیکر اب تک پی ٹی آئی کے خلاف ایک سلسلسہ شروع ہے، بانی پی ٹی آئی جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی رہا ہوئی ہیں، ملکی سسٹم نے لوگوں پر خوف ڈالنے کی کوشش کی تھی، لیکن بے نقاب ہوچکا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے