اپ ڈیٹس
  • 339.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کی نرگِس سے ملاقات،اداکارہ کو انصاف کی یقین دہانی

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ اداکارہ نرگِس سے ملاقات کرنے پہنچیں ،دوران ملاقات انہوں نے نرگس کو انصاف کی یقین دہانی بھی کروائی۔

تفصیلات کےمطابق جائیداد کے تنازع پر اپنے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کے ہاتھوں بہیمانہ تشدد کا شکار ہونے والی اداکارہ نرگِس سے حنا پرویز بٹ نے ملاقات کی اور انہیں اس معاملے میں انصاف اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروانے کے ساتھ ساتھ ایک پروٹیکشن آفیسر بھی ان کے ساتھ لگا دیا ہے۔

 چیئر پرسن پنجاب وومن پروٹیکشن اتھارٹی کا اس سے معاملے سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے کہناتھا کہ نرگِس کو پروٹیکشن آرڈر اور قانونی مدد فراہم کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا، خواتین پر گھریلو تشدد ایک سنگین مجرمانہ فعل ہے، یہ واقعہ  کوئی معمولی بات نہیں ملزم کو سزا دلوائی جائے گی۔حنا پرویز بٹ نے کہا کہ وومن پروٹیکشن اتھارٹی خواتین پر تشدد کے بارے میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی ، ہر خاتون کو مکمل انصاف اور تحفظ کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ کی ہدایات کے مطابق خواتین پر تشدد حکومت کی ریڈ لائن ہے،اس واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا،حکومت کی پالیسی گھریلو تشدد کے واقعات پر انتہائی سخت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے