اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ کا سموگ کے پیش نظر ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا عندیہ

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے پیش نظر ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کا عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کے حوالے سے دائر درخواستوں پر سماعت کی، دوران سماعت مختلف محکموں  نے اپنی رپورٹس جمع کرائیں۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ لاہور بڑا شہر ہے، دھواں چھوڑنے والی ہیوی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جائے، عدالت نے حکومت کے گرین لاک ڈاؤن پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ اس سے ایک علاقے کی آلودگی دوسرے علاقے میں منتقل ہو جائے گی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ گزشتہ برس ہم  نے ہفتے میں دو روز ورک فراہم ہوم، جمعہ ہفتہ سکولوں کی بندش اور مارکیٹوں کے اوقات کار تبدیل کئے تھے جبکہ اتوار کو کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کی تھیں، ہمیں دوبارہ ایسے اقدامات کی طرف جانا ہو گا، سیکرٹری ماحولیات اس حوالے سے میٹنگ کرکے فیصلہ کریں۔

دوران سماعت ایل ڈی اے کے وکیل نے بتایا لاہور کے 19 انڈر پاسز سے ایل ای ڈی لائٹس چوری ہوئیں، اب پی ایچ اے کو انڈر پاسز کی دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے