اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہری گرفتار

01 Nov 2024
01 Nov 2024

(لاہور نیوز) ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنانے میں ملوث 34 افغان شہری گرفتار کر لئے۔

 افغان شہریوں کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ پر پاکستان سے بیرون ملک جانے کا انکشاف ہو گیا، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے رضوان شاہ نے بتایا جعلی پاکستانی پاسپورٹ بنانے پر 34 افغان شہری گرفتار کئے ہیں، ملزمان چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے، جعلی قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بنوا کر بیرون ملک جا رہے تھے، ملزمان نے پاکستان داخلے کے فی کس 12 ہزار روپے ادا کئے۔

ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کا کہنا تھا دو مشتبہ غیرملکیوں کی گرفتاری کے بعد ہاسٹل پر چھاپہ مارا گیا، ہاسٹل سے مزید 32 غیرملکی گرفتار ہوئے جن سے پاکستانی جعلی شناختی کارڈ، افغان پاسپورٹ و دیگر دستاویز برآمد کر لیں ہیں، گرفتار غیرملکیوں میں نوجوان اور کم سن لڑکے شامل ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان ایجنٹ کے ذریعے جعلی پاکستانی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ حاصل کرنے کی کوشش کر رہے تھے، ایجنٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کا جعلی پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر گلف ممالک جانے کا منصوبہ تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے