اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پنجاب: حادثات کی روک تھام کیلئے روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں حادثات کی روک تھام کے لئے روڈ سیفٹی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

روڈ سیفٹی اتھارٹی کے قیام کے لئے سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی، اتھارٹی روڈ سیفٹی کے حوالے سے تجاویز حکومت کو پیش کریگی، ڈرائیورز ٹریننگ، سیفٹی اور لائسنسنگ کو بھی اتھارٹی ریگولیٹ کرے گی، اتھارٹی گاڑیوں کی سیفٹی اور مینوفیکچرنگ سٹینڈرڈز کو ریگولیٹ کرے گی۔

اتھارٹی ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے قوائد و ضوابط طے کرے گی، روڈ سیفٹی اتھارٹی روڈز کی ڈیزائننگ میں روڈ سیفٹی کے معیار کو جانچے گی، اتھارٹی روڈ سیفٹی ڈیٹا کو اکٹھا کرنے اور بنانے کی پابند ہو گی، روڈ سیفٹی اتھارٹی روڈ سیفٹی آڈٹ و انسپیکشن کی مانیٹرنگ کرے گی۔

اتھارٹی روڈ سیفٹی کے حوالے سے پبلک آگاہی مہم کو بنانے اور عملدرآمد کروانے کی پابند ہو گی، اتھارٹی کے ساتھ چار ذیلی ایجنسیز کا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا، اتھارٹی مختلف روڈز کے لئے سپیڈ لمٹ کا تعین کریگی اور مختلف روڈز کے لئے گاڑیوں کے داخلے اور لوڈ کا تعین کرے گی۔

ڈرائیور ٹریننگ اینڈ سیفٹی ایجنسی ، وہیکل سیفٹی ایجنسی ،روڈ ڈیزائن سیفٹی ایجنسی ، پوسٹ کریش انویسٹی گیشن اینڈ ریسرچ ایجنسی اتھارٹی کے نیچے کام کریں گی، اتھارٹی چلانے کے لئے ڈی جی سمیت دیگر آسامیوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمری کی منظوری دیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے