اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم کی قطری ہم منصب سے ملاقات، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے قطری ہم منصب شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی سے ملاقات کی ہے۔

دوحا میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا جبکہ توانائی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگو ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی اقتصادی ترقی میں قطر کے تعاون کو سراہا۔

ملاقات کے دوران دونوں ممالک نے اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پرامن حل اور باہمی تعاون کی ضرورت پر زور دیا، وزیراعظم  نے غزہ پر مؤقف اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کیلئے قطر کی کوششوں کو بھی سراہا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر  کے انسانی ہمدردی کے اقدامات اور سفارتی کوششوں کی تعریف کی، انہوں نے مذاکرات کی سہولت کاری اور علاقائی تنازعات کے منصفانہ حل کیلئے قطر کے کردار کو سراہا۔

قطری وزیر اعظم  نے پاکستان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا، قطری وزیراعظم  نے افغانستان سمیت خطے میں امن کے فروغ کیلئے پاکستان کیساتھ مل کر کام کرنے کے خواہش بھی ظاہر کی۔

دونوں رہنماؤں نے ترقی کے نئے شعبوں کی نشاندہی کرنے کیلئے اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان کی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے پاکستانی حکومت کے عزم اور حکمت عملی سے قطری وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے