(ویب ڈیسک) لیسکو حمزہ ٹاؤن سب ڈویژن نے بجلی چوروں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بینک سٹاپ فیروز پور روڈ پر واقع بی ایس پلازہ میں بجلی چوری کا بڑا سکینڈل پکڑا گیا، ملزمان لیسکو کی ایل ٹی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے۔
تحقیقات کے دوران معلوم ہوا کہ پلازہ کی دیوار میں سوراخ کر کے تار اندر چینج اوور کے ساتھ لگائی گئی تھی، جس کے ذریعے تین بڑے ریسٹورنٹس، ایک فوڈ پلانٹ اور سلائی مشینیں چلائی جا رہی تھیں۔ پلازے میں 100 کے وی کا ٹرانسفارمر لگا ہوا تھا لیکن میٹر پر یونٹس ریکارڈ نہیں ہو رہے تھے۔ اس کے علاوہ پورے پلازے کا لوڈ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کر کے چلایا جا رہا تھا۔
ایکسیئن کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کی زیر نگرانی ایس ڈی او حمزہ ٹاؤن نے کارروائی کی۔ ایس ڈی او نے چوری کی تاریں قبضہ میں لے لی ہیں اور پلازے کا بجلی کا کنکشن منقطع کر دیا ہے۔
ملزمان کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست بھی متعلقہ تھانے میں جمع کروا دی گئی ہے۔ محکمہ کی جانب سے ملزمان کو ڈٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔