اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

انسداد سموگ: فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور ٹائر جلانے پر پابندی عائد

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) انسداد سموگ کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور ٹائر جلانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔

سموگ کے پیش نظر پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات سونپ دئیے، ڈی سیز کو سموگ کنٹرول کرنے کے لئے ضروری و ہنگامی اقدامات کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں، سموگ کو آفت قرار دیتے ہوئے پی ڈی ایم اے نے تمام ڈی سیز کو ریلیف کمشنرز کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق انسداد سموگ کے لئے فصلوں کی باقیات جلانے پر پابندی ہو گی، سالڈ ویسٹ، کوڑا کرکٹ، شاپنگ بیگز، ٹائر اور پلاسٹک جلانے پر پابندی ہو گی، غیرمعیاری ایندھن کی فروخت اور استعمال پر بھی پابندی ہو گی، ٹریفک رکاوٹ کا باعث بننے والی پارکنگز کا خاتمہ کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ پانی کے بغیر سٹون کرشرز کے استعمال پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے، ڈی سیز سڑکوں سے تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے