اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ضلعی انتظامیہ لاہور کی کارروائی، جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(لاہور نیوز) ضلعی انتظامیہ لاہور نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کر لئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ گراں فروشوں اور کرپٹ عناصر کے خلاف ان ایکشن ہے، ضلعی انتظامیہ نے شاد باغ کے علاقے میں تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ گرفتار کر لئے، جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹ بھماں روڈ پر دکانداروں کو جرمانہ کرتے رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، عارف، اسحاق اور عاطف کی دکانداروں نے نشاندہی کی۔

اسسٹنٹ کمشنر راوی زون طارق شبیر موقع پر پہنچے، جانچ پڑتال کے بعد جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو پولیس کے حوالے کر دیا، جعلی مجسٹریٹس پر دفعہ 419 کے تحت ایف آئی آرز درج ہیں، تینوں جعلی مجسٹریٹس کو گرفتاری کے بعد حوالات منتقل کر دیا گیا۔

ڈی سی سید موسیٰ رضا کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سجین وسطرو  نے آپریشن کی نگرانی کی، ضلعی انتظامیہ راوی زون نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تین جعلی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گرفتار کئے، جعلی مجسٹریٹس بھتہ خوری، گراں فروشی اور بلیک میلنگ سمیت دیگر جرائم میں ملوث تھے، ضلعی انتظامیہ ان عناصر کے خاتمہ کے لئے متحرک ہے۔

سید موسیٰ رضا کا کہنا تھا گراں فروشی اور مافیا کے خاتمہ کے لئے شہری تعاون کریں، دکانداروں کی اطلاع پر کئے جانے والے آپریشن میں جعلی مجسٹریٹس کی گرفتاری ممکن ہوئی، ہر قسم کے مافیا اور کرپٹ ناصر کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے