اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی اے کا ایف آئی اے کے تعاون سے آپریشن، غیر قانونی سمیں اور ڈیوائسز برآمد

31 Oct 2024
31 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی ایف آئی اے کے تعاون سے غیر قانونی سموں اور ڈیوائسز کے خلاف لاہور سمیت ملک بھر میں مہم جاری ہے۔

پی ٹی اے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نجی فرنچائز پرکامیاب چھاپہ مارکر 14 فعال سمیں ، 25 مشتبہ سمیں، 5 بی وی ایس ڈیوائسز اور 3 موبائل فونزو دیگر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لئے ہیں جبکہ موقع پر دو ریٹیلرز کو گرفتار کر کے ایجنسی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی۔

اعلامہ میں مزید بتایا گیا کہ پی ٹی اے کے زونل آفس لاہور نے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) سائبر کرائم سرکل لاہور کے تعاون سے بورے والا میں واقع نجی فرنچائز پر ایک کامیاب چھاپہ مارا ہے۔

یہ فرنچائز سموں کے غیر قانونی اجراء میں ملوث پائی گئی، ایف آئی اے کی ٹیم نے ثبوت کے طور پر برآمد شدہ سمیں اور ڈیوائسز کو قبضے میں لے لیا اور موقع پر دو ریٹیلرز کو گرفتار کرکے ایجنسی کی جانب سے ایف آئی آر درج کر لی گئی، ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی جانب سے کیس کی مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ یہ اقدام پی ٹی اے کی جانب سے ایف آئی اے کو سیلز چینل کے ذریعے سمز کی غیر قانونی فعالیت سے متعلق درج کردہ شکایت کا نتیجہ تھی۔

کریک ڈاؤن کا یہ تسلسل پی ٹی اے کی سموں کے غیر قانونی اجرا کی روک تھام کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہیں جس سے اتھارٹی کا عزم ظاہر ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے