اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب حکومت کا انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت کی طرف سے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی نئی اتھارٹی کے لیے بنائی گئی 10 رکنی کمیٹی نے پرپوزل تیار کر لیا، اتھارٹی کو چھ ماہ کے اندر آپریشنل کرنے کی ہدایت کر دی گئی، دستاویزات کے مطابق نئی اتھارٹی کا نام (PERA) ہو گا، انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین لیول پر کام کرے گی، نئی اتھارٹی کا پہلا لیول صوبائی سطح پر کام کرے گا، دوسرا لیول ڈسٹرکٹ اور تیسرا لیول تحصیل سطح پر کام کرے گا۔

اسی طرح اتھارٹی صوبائی سطح پر چیئرپرسن، وائس چیئرپرسن، سیکرٹری اور چار ممبرز پر مشتمل ہو گا، اتھارٹی میں 18 رکنی ممبران شامل ہوں گے، جس میں 10 سینئر بیوروکریٹس، وزیر اعلیٰ سمیت پنجاب اسمبلی کے 4 ارکان اور اتنے ہی آزاد اراکین شامل ہوں گے۔

دستاویزات میں بتایا گیا کہ اس فورس کے لیے روایتی پولیس سٹیشنز سے علیحدہ ’انفورسمنٹ سٹیشنز‘ بھی بنائے جائیں گے، اس اتھارٹی کے افسران کو معائنہ کرنے، گشت کرنے اور کسی بھی گاڑی یا شخص کی تلاشی لینے، اشیا اور سامان ضبط کرنے اور گرفتاری کا اختیار حاصل ہونے سمیت پولیس کے تمام بنیادی اختیارات حاصل ہوں گے۔

حکومتی دستاویز میں لکھا گیا کہ پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کو ڈسٹرکٹ سطح پر ڈپٹی کمشنرز اور تحصیل سطح پر اسسٹنٹ کمشنرز مانیٹر کریں گے، پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی تین شعبوں میں کام کرے گی، نئی اتھارٹی پرائس کنٹرول، اینٹی انکروچمنٹ اینڈ سٹیٹ لینڈز اور اینٹی ہارڈنگ پر کام کرے گی۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا کہ اتھارٹی کا چیئرپرسن سی ایم پنجاب اور وائس چیئرپرسن چیف سیکرٹری پنجاب ہو گا جبکہ آپریشنز کے لیے تخمینہ سالانہ اخراجات 7.618 بلین روپے ہوں گے، ٹرانسپورٹ آلات گیجٹس کی ابتدائی خریداری پر4.521 بلین روپے لاگت آئے گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے