اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہورنیوز) سعودی عرب نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا حجم 2.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 2.8 ارب ڈالر کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے سعودی وزیرِ سرمایہ کاری انجینئر خالد بن عبدالعزیز الفالح اور مشیرِ شاہی دیوان کے ساتھ ریاض میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مالی معاملات میں پاکستان سے تعاون پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں،سعودی عرب سے سمجھوتوں کی سیاہی خشک ہونے سے پہلے ہی عمل شروع ہوچکا، پاکستان اور سعودی عرب مل کر ترقی کی منازل طے کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ فیوچر انویسٹمنٹ اینیشیٹو سعودی ولی عہد کا ویژنری منصوبہ ہے،جس سے مجھے خطاب کا موقع ملا، امید ہے کہ یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، ہم سعودی عرب کی ضرورت کے مطابق ہنر مند افرادی قوت فراہم کریں گے۔اس موقع پر سعودی وزیر سرمایہ کاری نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان شہبازشریف اور ان کے وفد کی میزبانی اعزاز کی بات ہے،شہبازشریف کی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات نتیجہ خیز رہی۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری کا کہنا تھا کہ سعودی عرب لاکھوں پاکستانیوں کے لیے دوسرا گھر ہے، شہبازشریف نے فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو کانفرنس میں شرکت کی،انہوں  نے کانفرنس سے خطاب میں حکومت پاکستان کا وژن پیش کیا۔سعودی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب اقتصادی شراکت داری کو مزید مضبوط بنارہے ہیں ، طے پانے والے سمجھوتوں کے تحت سرمایہ کاری کا حجم بڑھ کر 2.8ارب ڈالر ہوگیا ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والے 27سمجھوتوں میں سے پانچ پر عملدرآمد ہوچکا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے