اپ ڈیٹس
  • 318.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ، اس معاملے پر بھارت سے بات کرنا ہو گی: مریم نواز

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ سموگ سیاسی نہیں انسانی مسئلہ ہے، اس معاملے پر بھارت سے بات کرنا ہو گی۔

لاہور میں دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ سوچ رہی ہوں بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کو خط لکھوں، سموگ کے مسئلے پر بھارت سے ڈپلومیسی کی ضرورت ہے، بھارتی اور پاکستانی پنجاب کو مل کر سموگ کے مسئلے کا حل نکالنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ہواؤں کو نہیں پتا دونوں ملکوں کے درمیان میں بارڈر ہے، جب تک دونوں پنجاب مل کر اقدامات نہیں کرتے سموگ سے لڑنا ناممکن ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اقلیتوں کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، سکھ، ہندو اور مسیحی سب برابر کے پاکستانی ہیں، دیوالی کی تقریب میں ہندو برادری کو خوش آمدید کہتی ہوں، یہ دلوں کو قریب لانے کا چراغ ہے، ہم سب کسی تفریق کے بغیر پاکستانی ہیں۔

اس موقع پر مریم نواز  نے 20 دسمبر کو مینارٹی کارڈ متعارف کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مستحق اقلیتی افراد کو مینارٹی کارڈ کے ذریعے 10 ہزار 500 روپے دیئے جائیں گے، دیوالی کے تہوار پر 1400 خاندانوں کیلئے فی کس 15 ہزار عیدی کا تحفہ ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دیوالی کا دیا دلوں کو جوڑتا ہے، میرے پلان میں کسی قسم کی کوئی تفریق نہیں، اقلیتی برادری کیلئے فنڈز ڈبل کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے