اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

ایف بی آر نے ملک کے 56 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس کی ویلیو ایشن کر دی

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(مدثر علی رانا) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک کے 56 بڑے شہروں میں پراپرٹی کے نئے ریٹس کی ویلیو ایشن کر دی۔

وزارت قانون سے توثیق کے بعد ایف بی آر  نے پراپرٹی کے سرکاری ریٹ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی نرخوں میں اضافے کا مقصد جائیدادوں پر ٹیکس وصولیوں میں اضافہ کرنا ہے، پراپرٹی کے نئے ریٹس کا تعین رئیل اسٹیٹ ایسوسی ایشنز، بلڈرز، ڈویلپرز کے ساتھ مشاورت سے کیا۔

اس حوالے سے ایبٹ آباد، اٹک، بہاولپور، بنوں، بھکر، بہاولنگر، چکوال، چنیوٹ، گھوٹکی، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈی جی خان، فیصل آباد، گھوڑا گلی، گوجرانوالا، گجرات، گوادر، حافظ آباد، ہری پور، حیدرآباد، جھنگ، جہلم، قصور، خوشاب اور لاڑکانہ کے پراپرٹی نرخ طے کئے گئے ہیں۔

ایف بی آر کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد کے ایریا سیکٹر ای 7 میں پراپرٹی کی قیمت فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 50 ہزار مقرر کی گئی، سیکٹر ایف 6 میں فی سکوائر یارڈ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار جبکہ سیکٹر ایف 7 میں فی سکوائر یارڈ 1 لاکھ 40 ہزار، ای 11 میں 70 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ضلع وزیرآباد کی تحصیل علی پور چٹھہ میں زیادہ سے زیادہ فی ایکٹر کی قیمت 60 لاکھ 39 ہزار روپے تک مقرر کی گئی، علی پور چٹھہ میں زیادہ سے زیادہ فی مرلہ کمرشل کی قیمت 2 لاکھ روپے تک مقرر کی گئی ہے۔

پہلے سے طے شدہ 42 شہروں کے ریٹس کا نوٹیفکیشن تاحال جاری نہیں کیا گیا، پراپرٹیز کیلئے نئی ایف بی آر پراپرٹی ویلیو کا اطلاق یکم نومبر سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے