(لاہور نیوز) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دہشت گردی سےنمٹنے کے لیے پاکستان ترکیہ کےساتھ کھڑا ہے۔
اسلام آباد میں ترکیہ کے 101 ویں قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ قومی دن پرترکیہ کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا، پاکستان ترکیہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے، دونوں ملکوں کے عوام گہرے برادرانہ رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان ترکیہ کے ساتھ کھڑا ہے۔
اسحاق ڈار کا اپنے خطاب میں غزہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ترکیہ اور پاکستان کے عوام غیر متزلزل رشتوں میں جڑے ہیں، پاکستان فلسطینی بھائیوں کے لیے دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرتا رہے گا، غزہ میں جاری مظالم روکنے کے لیے عالمی برادری اپنا کردار ادا کرے۔