(لاہور نیوز) گورنر پنجاب کی منظوری کے بغیر چھ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز تعینات کر دیئے گئے۔
گورنر پنجاب نے دوسری مرتبہ اعتراض لگا کر سمریاں واپس بھیج دی تھیں، پنجاب گورنمنٹ نے ایکٹ 105 کے تحت وائس چانسلرز کے آرڈرز جاری کر دیئے۔
جی سی یونیورسٹی فیصل آباد کے لئے ڈاکٹر رؤف اعظم کا بطور وائس چانسلرنوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، جی سی یونیورسٹی ویمن فیصل آباد کے لئے ڈاکٹر کنول امین کو وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے لئے ڈاکٹر عظمیٰ قریشی دوسری مرتبہ وائس چانسلر تعینات ہو گئیں۔
اس کے علاوہ جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے لئے ڈاکٹر شازیہ بشیر کو وائس چانسلر مقرر کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ صادق کالج ویمن یونیورسٹی بہاولپور کے لئے ڈاکٹر شازیہ انجم وائس چانسلر ہوں گی۔
ایکٹ 105 کے تحت 25 دن سے زیادہ گزرنے پر پنجاب گورنمنٹ نے گورنر پنجاب کی اجازت کے بغیر آرڈرز جاری کئے۔