اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ماحول کی بہتری کیلئے سویڈن کے تجربات سے استفادہ چاہتے ہیں: مریم نواز

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ماحول کی بہتری کیلئے سویڈن کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے سویڈن کی سفیر الیگزینڈرابرگ وون لنڈے نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ تجارتی تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

اس موقع پر تعلیم، صحت، آئی ٹی، زراعت اور ماحولیات کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سویڈش سفیر  نے اقلیتی امور اور خواتین کے حقوق کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔

ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول ہے، انویسٹرز بےخوف و خطر سرمایہ کاری کریں، ماحول کی بہتری کیلئے سویڈن کے تجربات سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، زراعت کے شعبے پر خصوصی توجہ ہے، کاشت کار کی معاونت کر رہے ہیں۔

سویڈش سفیر  نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے حالیہ اقدامات قابل تعریف ہیں، سویڈن کے سرمایہ کار پنجاب میں سرمایہ کاری کے لئے دلچسپی رکھتے ہیں۔

سویڈن کے اعزازی قونصل جنرل سید حیدر علی اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے