(لاہور نیوز) وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ عمران خان کی صحت ٹھیک ، بجلی بندش کی بات ناقابل قبول ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام ’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کواس کمرےمیں رکھا گیا جہاں احسن اقبال تھے، جوسیل احسن اقبال کے لیے ٹھیک عمران خان کے لیے کیوں ٹھیک نہیں؟
انہوں نے کہا کہ احسن اقبال کوجیل میں ایکسر سائز کی سہولیات نہیں تھی، بانی پی ٹی آئی نے تو نواز شریف کے کمرے سے اے سی اتروایا تھا، نواز شریف، شاہد خاقان عباسی بھی انڈر ٹرائل قیدی تھے۔
مصدق ملک کا کہنا تھا کہ پمز ہسپتال کے بورڈ نے بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بالکل ٹھیک ہے، جیل میں بجلی بند والی بات قابل قبول نہیں، انویسٹی گیشن ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر پٹرولیم کا مزید کہنا تھا کہ آئینی ترمیم کے طریقہ کار کے تحت ہی آئینی بینچ بنے گا جو بھی جج آئینی بینچ میں آئے قابل قبول ہو گا۔