28 Oct 2024
(لاہور نیوز) وکیل پاکستان تحریک انصاف فیصل چودھری نے کہا ہے کہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کیساتھ سلوک قابل مذمت ہے۔
دنیا نیوز کے پروگرام’’نقطہ نظر‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان سابق وزیر اعظم ہیں، ان کو بی کلاس کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا حکم ہےپارٹی ہدایت کے مطابق چلنا ہے، پارٹی میں غلط فہمیاں ہو جاتی ہیں، ہماری ترجیح عمران خان کی رہائی ہے۔
یاد رہے پارٹی میں اختلافات پر عمران خان نے فیصل چودھری ایڈووکیٹ اور سلمان اکرم راجہ کے درمیان صلح کرادی ، اس موقع پر بیرسٹر علی ظفر بھی موجود تھے۔