28 Oct 2024
(لاہور نیوز) مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس 241 تک جا پہنچا، آلودگی کے اعتبار سے لاہور دنیا میں پہلے نمبر پر آ گیا۔
سب سے زیادہ گلبرگ مین مارکیٹ کے علاقے میں 312 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا، ڈی ایچ اے فیز 5 کے علاقے میں 302، سید مراتب علی روڈ گلبرگ میں 292 اے کیو آئی ریکارڈ کیا گیا۔
بھٹہ چوک کے علاقے میں اے کیو آئی 289، جوہر ٹاؤن میں 267، گڑھی شاہو کے علاقے میں 257 تک ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا ہے۔