(ویب ڈیسک)نومنتخب کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ کوشش کروں گا کپتانی اور دباؤ میں توازن رکھ کر اچھی طرح ہینڈل کروں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں محمد رضوان کا کہنا تھا کہ میںنے کبھی بھی کپتانی کی خواہش ظاہر نہیں کی لیکن جب ذمہ داری آئی ہے تو اسے اچھی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا ۔ماضی میں جو بھی کپتان گزرے ہیں میں نے ان سے سیکھا ہے۔کچھ نرم اور کچھ غصے والے ہیں ، کوشش کروں گا کہ جو کچھ سیکھا ہے اسے اپلائی کروں گا اور اللہ تعالی میرے مدد کریں گے۔
رضوان نے کہا کہ ان کا وژن یہ ہے کہ ان کے پاس بیک اپ میں کپتان تیار رہے نہ صرف کپتان تیار رکھنا ہے بلکہ کیپر بھی تیار رکھنا ہے۔ ہم بڑے ٹورنامنٹس میں سیمی فائنل میں آکر ہارتے رہے ہیں ہمیں چیمپئنز ٹرافی اور انڈیا میں ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھ کر تیاری کرنی ہوگی۔یہ ہمارے ٹارگیٹ ہونے چاہیئں۔
انہوں نے کہا کہ جب آپ پاکستان کے لیے کھیل رہے ہیں تو یہ یقیناً پریشر والا گیم ہے۔وہ ماضی میں وکٹ کیپنگ۔ بیٹنگ اور کپتانی ساتھ ساتھ کرچکے ہیں اور جو کچھ اللہ نے سکھایا ہوا ہے اسے جاری رکھوں گا۔