(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سلیکٹر اسد شفیق کو بھی آسٹریلیا بجھوانے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کی منظوری کے بعد بیرون ملک ٹوور پر ایک سلیکٹر ٹیم کے ساتھ موجود ہوا کرے گا۔پہلے مرحلے میں اسد شفیق کو آسٹریلیا بھجوانےکے انتظامات کیے جا رہے ہیں، وہ وہاں پر وکٹ اور کنڈیشنز دیکھ کر پلیئنگ الیون تشکیل دینے میں معاونت کریں گے۔
اسد شفیق آسٹریلوی کنڈیشنز پر ساتھی سلیکٹرز کو بھی اعتماد میں لیا کریں گے، قومی سلیکٹر کپتان اور ہیڈ کوچ کی بھی رائے لے کر سلیکشن کمیٹی سے شیئر کریں گے جس کے بعد سلیکشن کمیٹی حتمی 11 رکنی ٹیم میدان میں اتارے گی۔دورے کے اختتام پر اسد شفیق اپنی رپورٹ تیار کرکے ساتھی سلیکٹرز کو اعتماد میں لیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک آسٹریلیا کیخلاف تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلنا ہیں۔