اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نواز شریف ذاتی معالجین کے ساتھ لندن سے امریکا روانہ ہو گئے

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیر اعظم و صدر مسلم لیگ ن نواز شریف ذاتی معالجین کےساتھ لندن سے امریکا کے لیے روانہ ہو گئے۔

نواز شریف ہفتے کے روز لندن پہنچے تھے، دو دن لندن رکنے کے بعد علاج کے لئے امریکا روانہ ہو گئے، سابق وزیر اعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور حسن نواز بھی ان کے ساتھ ہیں۔

نواز شریف کو رخصت کرنے کیلئے احسن ڈار، زبیر گل اور دیگر سیاسی رہنما ایون فیلڈ اپارٹمنٹس میں موجود تھے، نوازشریف چار روز امریکا میں قیام کریں گے، نواز شریف کا دورہ امریکہ نجی نوعیت کا ہے۔

امریکا روانگی کے موقع پر نواز شریف نے مختصر گفتگو کی، ایک صحافی نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟ جس پر نواز شریف نے جواب دیا کہ امریکا جانے سے پہلے یہ سوال پوچھنا ضروری ہے؟۔

صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں ؟ جس پر نواز شریف نے کہا کہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے