اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب، ایجنڈے بھی جاری

28 Oct 2024
28 Oct 2024

(لاہور نیوز) ایوان بالا (سینیٹ) اور ایوان زریں (قومی اسمبلی) کے اجلاس آج طلب کر لئے گئے۔

ذرائع کے مطابق سینیٹ اجلاس آج سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کر دیا۔

سینیٹ کے خصوصی اجلاس کی شروعات پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہو گی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست سے استقبالیہ خطاب کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔

قومی اسمبلی

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس بھی آج شام 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں دوبارہ شروع ہو گا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا 6 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران مختلف سوالات کے جوابات دیئے جائیں گے۔

اسی طرح بینوولنٹ فنڈ کے تحت وفاقی سرکاری ملازمین کے بچوں کی فیس ادائیگی کے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس بھی ایجنڈے میں شامل ہے جبکہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ صدر مملکت کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر اظہار تشکر کی تحریک پیش کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے