27 Oct 2024
(لاہور نیوز) سینیٹ کا خصوصی اجلاس پیر کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس 28 اکتوبر پیر کو سہ پہر ساڑھے 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نے 5 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا۔
سینیٹ کے خصوصی اجلاس کی شروعات پاکستان اور روسی فیڈریشن کے قومی ترانوں سے ہوگی، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی خصوصی نشست سے استقبالیہ خطاب کریں گے۔
دوسری جانب ذرائع نے مزید بتایا کہ مہمان خصوصی روسی فیڈریشن کونسل کی فیڈرل اسمبلی کی سپیکر ویلنٹینا مٹوینکو خطاب کریں گی۔