اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 591.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعظم اور بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔

باوثوق ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے آپس میں اتفاق کیا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں اب 27 ویں ترمیم بھی لائی جائے گی، اس میں صوبوں کے حقوق کے حوالے سے خدشات کو دیکھا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق 27 ویں ترمیم پر مولانا فضل الرحمان اور ایم کیو ایم پاکستان کو اعتماد میں لیا جائے گا، 27 ویں ترمیم پر دیگر سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا جائے گا۔

باوثوق ذرائع نے مزید بتایا کہ آج کی ملاقات میں 26 ویں ترمیم کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ ستائیسویں ترمیم کو پیش کرنے سے پہلے ملاقاتوں کا سلسلہ سیاسی جماعتوں سے جاری رہنا چاہئے، مشاورت بیٹھک اسلام آباد میں دوبارہ ہو گی۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے