اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اسلامی ملک میں چھوٹے کپڑے پہننے پرعوام کو تنقید کا پورا حق ہے: مائرہ خان

27 Oct 2024
27 Oct 2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ و ماڈل مائرہ خان کا کہنا ہے کہ پاکستان ایک اسلامی ملک ہے اور یہاں چھوٹے کپڑے پہننے پر عوام کو تنقید کرنے کا پورا حق حاصل ہے۔

مائرہ خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کو تنقید کا نشانہ بنانے کے حوالے سے گفتگو کی۔

ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ پاکستان مسلم آبادی کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر آتا ہے، جب آپ اتنے بڑے اسلامی ملک میں رہ رہے ہیں اور پھر ڈیفنس کے علاقے میں چھوٹے اور چست کپڑے پہن کر نکلیں گے تو  یہ آپ کا قصور ہوگا۔

اداکارہ نے کہا کہ لوگوں کا حق بنتا ہے، جب آپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ڈالی ہے تو لوگوں کا حق بنتا ہے وہ گالیاں بھی دے سکتے ہیں، کچھ بھی کرسکتے ہیں، کیونکہ آپ پبلک پراپرٹی ہو، آپ نے ڈالا ہے تو پھر سننے اور برداشت کرنے کی ہمت بھی رکھو۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر لوگوں کو نظر نہیں آؤ، تھوڑا بہت خیال رکھ لو تو اچھا ہوگا، ایسا نہیں ہے میں ماڈرن کپڑے نہیں پہنتی، جتنے پہنتی ہوں اتنی تنقید بھی کی جاتی ہے۔

مائرہ خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو کیوں منع کریں، وہ لوگ اتنے اچھے نہیں لگتے، گھر میں بیٹھے ہیں باپ نے منع کیا ہے وہ کچھ کر نہیں سکتے اس لیے جلن اور حسد میں لوگ کمنٹ کریں گے، تو ٹھیک ہے لوگوں کو کرنے دو، انہیں مزے کرنے دو اور یہ بات میں نے بہت دیر سے سیکھی ہے، میں تنقید کرنے والوں کو بلاک کردیتی ہوں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے