(لاہور نیوز) پاکستانی اداکارہ و ماڈل اریج چودھری نے شوبز انڈسٹری کے 80 فیصد لوگوں کو برا قرار دے دیا۔
حال ہی میں اداکارہ اریج چودھری نے نجی ٹی وی کو دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران جہاں مختلف موضوعات پر کھل کر بات کی وہیں شوبز انڈسٹری سے متعلق بھی کئی راز کھولے۔انٹرویو کےد وران گفتگو کرتے ہوئے اریج چودھری کا کہنا تھا کہ شوبز انڈسٹری میں صرف 20 فیصد لوگ اچھے ہیں جبکہ 80 فیصد برے ہیں۔
اریج نے ایک واقعہ سناتے ہوئے بتایا کہ ایک برانڈ نے ان سے فوٹوشوٹ کے لیے رابطہ کیا لیکن مذکورہ برانڈ کے کوآرڈینیٹر نے بھی انہیں غلط میسیجز کرنا شروع کیے اور انہیں میسیجز میں "سویٹی" لکھنے لگا۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات پر غصہ آیا اور میں نے مذکورہ شخص کو مزہ چکھانے کے لیے اسے "سویٹی" کہنا شروع کیا اور پھر اس سے شوٹنگ سے قبل ملنے کا کہا تو وہ شخص خوش ہوگیا لیکن میں اپنے گارڈ کے ساتھ ملنے پہنچی اور اس شخص کو اس کی حرکت کا مزہ چکھایا۔
اریج نے انکشاف کیا کہ ایک معروف اور بڑی عمر کے ہدایت کار نے ان سے تعلقات استوار کرنے کی فرمائش کی، مذکورہ زائد العمر شخص نے شادی نہیں بلکہ ایسے ہی رومانوی تعلقات استوار کرنے کے لیے مجھے پیغامات بھیجے۔