اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

علی ظفر کا نیا گانا'فیڈ ' ریلیز، سوشل میڈیا پر گلوکار کے گانے میں اہلیہ کی جھلک نے جان ڈال دی

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر نے اپنے نئے گانے "Fade" کے ذریعے شہرت کی اندھیری اور کٹھن حقیقتوں کو بے نقاب کیا ہے۔ گانا صرف ایک میوزک ٹریک نہیں بلکہ علی ظفر کی زندگی کے اس پہلو کی عکاسی ہے جو عموماً پردۂ اسکرین پر دکھائی نہیں دیتا۔

رپورٹ کے مطابق اس گانے میں علی ظفر نے اپنی جذباتی اور ذہنی صحت پر شہرت کے اثرات کو بیان کیا ہے اور اپنی اہلیہ عائشہ کو ایک "تسکین کا مرکز" ظاہر کیا ہے۔"Fade" میں علی ظفر نے نہ صرف شاعری لکھی اور موسیقی ترتیب دی بلکہ ویڈیو کی ہدایت بھی خود دی ہے، جس میں پرانی ہالی ووڈ کی طرز کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک سنیماٹک انداز اپنایا گیا ہے۔ 

گانے کی ویڈیو میں ایک پرانی یادگار فضا کو جدید پیغام کے ساتھ پیش کیا گیا ہے، جس میں علی ظفر کی زندگی کی اونچ نیچ اور ان کے دل کی کیفیت کو بیان کیا گیا ہے۔ اس ویڈیو میں عائشہ بھی موجود ہیں، جو ایک خاص سین میں علی ظفر کے کندھے پر ہاتھ رکھتی ہیں، جس سے دلوں کو چھو لینے والا سکون کا پیغام ملتا ہے۔

علی ظفر نے اپنے ایک بیان میں کہا، "Fade میں نے اس انڈسٹری کے ذہنی اور جذباتی اثرات کو بیان کرنے کے لیے تخلیق کیا ہے۔ یہ میرا وہ پہلو ہے جسے میں نے پہلے کبھی نہیں دکھایا۔" یہ گانا اب تمام بڑے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے اور علی ظفر کے یوٹیوب چینل پر اس کی آفیشل ویڈیو بھی ریلیز کر دی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے