اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ کی تمام عدالتوں کو لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سپریم کورٹ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سپریم کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کو ٹاسک دے دیا، منصوبے کے تحت سپریم کورٹ کی تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ سروس فراہم کی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ سپریم کورٹ کے تمام کورٹ رومز میں لائیو سٹریمنگ کی سروس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی خصوصی ہدایات پر کی جا رہی ہے، لائیو سٹریمنگ کی سروس سائلین کی رضامندی کے ساتھ مشروط ہو گی، کسی خاتون سائل کی رضامندی کے تحت کیس کی سماعت میں رازداری برتی جائے گی۔

سپریم کورٹ ذرائع کا کہنا تھا کہ لائیو سٹریمنگ کی سروس کے تحت عدالت کی کارروائی تک دنیا بھر سے رسائی حاصل ہو گی، اس سروس کے ذریعے اوورسیز پاکستانی سائلین بھی اپنے مقدمات کی سماعت براہِ راست دیکھ سکیں گے۔

دوسری جانب لائیو سٹریمنگ سروس کے لئے مطلوبہ کیمرے سمیت دیگر آلات کی خریداری کے لئے جائزہ لیا جا رہا ہے، نامزد کمیٹی پروپوزل تیار کر کے حتمی منظوری کے لئے چیف جسٹس پاکستان کو بھجوائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے