26 Oct 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی۔
عدالت نے عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چودھری کی ضمانتیں خارج کر دیں، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ضمانتوں پر فیصلہ سنایا۔
انسداد دہشت گردی عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے سمیت پانچ مقدمات میں ضمانتیں خارج کیں۔