اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جاوید بٹ قتل کیس، نامزد ملزم قیصر بٹ کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز) طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کا معاملے کی تفتیش کے حوالے سےجے آئی ٹی کا متفقہ فیصلہ سامنے آگیا۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ نامزد ملزم قیصر بٹ 36 گھنٹوں میں شامل تفتیش نہ ہوا تو گرفتار کر کے تفتیش کی جائے گی۔

پولیس نے جاوید بٹ قتل کی تفتیش کے لئے ماہر افسران پر مشتمل "پینل آف آفیسرز" قائم کر رکھا ہے، ڈی آئی جی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر کے حکم پر پولیس نے "پینل آف آفیسرز" بنایا تھا۔

پینل میں دو ایس پیز اور دو ڈی ایس پیز شامل ہیں، ایس پی رانا زاہد اور ایس پی شہزاد رفیق اعوان پینل آف آفیسرز کو لیڈ کر رہے ہیں، ڈی ایس پی افتخار رسول باجوہ اور اعجازاحمد ڈھلوں بھی پینل کا حصہ ہیں، چاروں افسران کیس کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق قیصر بٹ نے جاوید بٹ قتل کیس میں عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، 28 اکتوبر کو قیصر بٹ نے دوبارہ عدالت پیش ہونا ہے۔

جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم کا کہنا ہے کہ 12 روز گزرنے کے باوجود قیصر بٹ شامل تفتیش نہیں ہوا، 36 گھنٹوں میں قیصر بٹ شامل تفتیش نہ ہوا تو ضمانت کینسل کروا کر باقاعدہ گرفتار کر کے ملزم سے جاوید بٹ قتل کی تفتیش کی جائے گی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے