جرم وانصاف
کاہنہ: رائیونڈ فلائی اوور کے قریب رکشا اور موٹرسائیکل میں ٹکر،2 ڈولفن اہلکار زخمی
26 Oct 2024
26 Oct 2024
(لاہور نیوز) کاہنہ کے علاقے میں رائیونڈ فلائی اوور کے قریب رکشا اور موٹرسائیکل میں ٹکر،2 ڈولفن اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والے دونوں ڈولفن اہلکار موٹر سائیکل پر سوار تھے۔ دونوں زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ڈولفن اہلکار شکیل احمد عمر 30سال کو بائیں بازو پر چوٹ آئی ہے، دوسرے اہلکار شفیق احمد عمر 32سال کو ہیڈ انجری ہوئی ہے، دونوں زخمی اہلکاروں کا جنرل ہسپتال کی ایمرجنسی میں علاج معالجہ جاری ہے۔